اسلام آباد: نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
نائلہ کیانی نے 8051 میٹر بلند دنیا کی 12ویں اونچی چوٹی سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا۔
نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ میرا عزم عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔
واضح رہے نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ ، اناپورنا اور لوٹسے کو بھی سر کیا ہوا ہے اور اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکی ہیں۔ وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرنے والی بھی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔
تبصرے بند ہیں.