چئیرمین پی سی بی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

52

 

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار گل زادہ کےوکیل فیصل نقوی نے دلائل دئیے۔

 

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ کیس کیسے لگ گیا؟

 

درخواست گزار کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ وفاقی حکومت نے کسی قانونی جواز کےبغیر پی سی بی کانیا چئیرمین تعینات کردیا۔ ذکاء اشرف گریجوائیٹ بھی نہیں ہیں جبکہ  پی سی بی آئین کےتحت بورڈ آف گورنرزکےلئے بی اے ہوناقانونی تقاضا ہے۔

 

گل زادہ کےوکیل فیصل نقوی نے استدعا کی کہ عدالت نئے چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔

 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے، گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

 

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

 

تبصرے بند ہیں.