اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی گئی۔ عالمی بنک کے مطابق رقم پنجاب میں منصوبہ بندی کے پروگرام کے لئے خرچ ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے منطور کردہ 10 کروڑ ڈالر رقم پنجاب میں فیملی پلاننگ سروسز پر خرچ کی جائے گی۔
پروگرام کے تحت عوام کو فیملی پلاننگ پروگرام تک مفت رسائی حاصل ہو سکے گی اور دورافتادہ علاقوں میں شہریوں کو فیملی پلاننگ کی سہولیات دی جائیں گی۔
پروگرام کا مقصد پنجاب میں 60 فیصد خاندانوں میں منصوبہ بندی کو بڑھانا ہے۔
منصوبہ بندی پاکستان کی ترقی کے لئے اہم ہے۔ زیادہ آبادی ترقی کی شرح میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔آبادی میں اضافے سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.