سعودی عرب کی خلیجی ممالک اور امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی "عزم النسر” کا آغاز

41

 

ریاض: سعودی عرب کی خلیجی ممالک اور امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی "عزم النسر” کا آغاز ہوگیا۔

 

 

 

سعودی میڈیا کے مطابق مشترکہ مشقوں میں زمینی افواج اور ان کے امریکی ہم منصبوں نے شمالی علاقے میں کنگ خالد ملٹری سٹی کے میدانوں میں بڑے پیمانے پر بری، بحری اور فضائی کارروائیوں کی مشقیں کیں۔

 

 

 

 

اس دوران ڈرونز کے خلاف دفاعی انسداد کی فضائی کارروائیاں اور ہوا سے ہوا میں ایندھن بھرنے  کی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ جبکہ فضائی اہداف پر براہ راست حملہ کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 

 

 

 

ذرائع کے مطابق "عزم النسر” کی مشقیں سعودیہ عرب کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ذرئع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں شرکا زمین پر رونما ہونے والے بہت سے مختلف مفروضوں اور منظرناموں سے نمٹنے کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

واضح رہے یہ مشقیں ماہرین کی جانچ سے مشروط ہے تاکہ مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.