مظفر آباد : آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کل گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کا انتخاب آج نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ 13 اپریل کے بعد سے معمول کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث منعقد نہ ہوسکا جس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جانا تھا۔
سابق وِزیراعظم سرادر تنویر الیاس خان کو ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ کو دی جانے والی درخواست مسترد ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کا متفقہ امیدوار سامنے نہیں لا سکے۔
سابق وزیرراعظم راجہ فاروق حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اس وقت اکثریت پارٹی ہے۔ قائد ایوان کے حوالے سے متفقہ فیصلہ انکو کرنا ہے مگر پی ٹی آئی تاحال کوئی متفقہ امیدوار سامنے لانے میں ناکام ہے۔
تبصرے بند ہیں.