اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قوم سے معافی مانگنے تک مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فوج کیخلاف منظم مہم چلائی، بیرون ملک آرمی چیف کیخلاف مظاہرے کرائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے، ایوان کو ان معاملات کا فوری نوٹس لینا ہوگا، عمران خان کے بارے میں فیصلہ کرنا ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قوم سے معافی مانگنے تک مذاکرات کا مذاکرات کا امکان بھی مسترد کر دیا ہے۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.