عمران خان کیخلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع

22

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں چار اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق عمران خان کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت میں چار اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے کیونکہ وہ آج لاہور ہائیکورٹ پیشی کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔ 

تبصرے بند ہیں.