اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی قانونی کی بالادستی کے خلاف تھا، ایک دن گالی، اگلے دن معافی عمران خان کی سیاست ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو یقین ہے کہ اس کے حامی ذہنی معذور ہیں اور عمران خان کا دور حکومت رول آف جنگل تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی رول آف لاءکی خلاف ورزی تھا، ایک دن گالی، اگلے دن معافی عمران خان کی سیاست ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ ، چور اور منی لانڈرر سے آزادی حاصل کر کے ملک آزاد ہوتے ہیں، کیا تم نے رول آف لاءکا بہانہ بنا کر سپیکر، گورنر اور صدر سے آئین شکنی نہیں کرائی تھی؟
تبصرے بند ہیں.