بجلی بریک ڈاؤن میں قصور وار کے خلاف کارروائی ہو گی: وزیر داخلہ

18

لندن: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن میں جس کا قصور ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم جوئی کر رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بہت جلد مریم نواز کے ساتھ پاکستان پہنچوں گا اور پنجاب کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اکثریت حاصل کرے گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خود استعفے دے کر خجل ہو رہے ہیں، اب کہتے ہیں استعفے قبول نہ کئے جائیں، تو پہلے دیے کیوں تھے ؟ جس اسمبلی پر لعنت بھیج کر گئے اب اسی اسمبلی میں آنا چاہتے ہیں۔ 
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں عدم ا ستحکام کی جدوجہد اور مہم جوئی کررہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، پاکستانی قوم کو ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو مائنس کر دینا چاہئے۔ 

تبصرے بند ہیں.