شاداب خان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان روانہ

29

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شاداب خان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کیلئے آسٹریلیا میں موجود تھے اور ہوبارٹ ہیوری کینز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ 
لیگ کے دوران شاداب خان ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار بھی ہوئے تھے جس کے باعث وہ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
شاداب خان نے آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش میں ہوبارٹ ہیوری کینز کی 5 میچز میں نمائندگی کی اور اب وہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.