لاہور: پنجاب حکومت نے بازار جلد بند کرنے سے متعلق وفاق کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہم خود تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے توانائی بچت پلان کے تحت بازار، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس جلد بند کرانے کے حکومتی فیصلے کی منظوری دی جسے تمام صوبوں میں بھی نافذ کیا جائے گا تاہم پنجاب حکومت نے وفاق کے اس فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کر دیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ خود کرے گی اور اس مقصد کیلئے پنجاب کابینہ کا اجلاس بلایا جائے گا، ملک میں بے بیروزگاری بہت بڑھ رہی ہے، لہٰذا اس بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامی کے فیصلے عجلت میں کر رہی ہے لیکن ہم تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے، پنجاب کے چیمبرز اور دکانداروں سے میٹنگ کی جائے گی اور اس کے بعد ہی کوئی نہ کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.