لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل ے پی ٹی آئی کل سے اعظم سواتی کی گرفتاری اور مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی احتجاجی تحریک شرو ع کر رہی ہے اور جہاں اعظم سواتی کو گرفتار کر کے رکھا گیا ہے اس کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا، تین ہفتے تک ملک گیر احتجاج ہو گا اس کے بعد عمران خان اگلی کال دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ثاثے بحال کرانے کی قانونی جنگ جیتی اس پر ہر پاکستانی شرمندہ ہے، زرداری کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے اور اسحاق ڈار کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے ٹیکنو کریٹ حکومت کی بازگشت کو مسترد کر دیاہے، ٹیکنو کریٹ حکومت کا خواب دیکھنے والے سن لیں کہ یہ منصوبہ پورا نہیں ہو گا اور ملکی مسائل کا واحد حل صرف اور صرف صاف شفاف الیکشن ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
پی ٹی آئی رہنماءنے مزید کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ الیکشن کے بجائے ٹیکنوکریٹ حکومت ہی بن جائے، اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہتا ہوں کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کا آئیڈیا بری طرح پٹ جائے گا، عوام کو لیبارٹری کے چوہے نہ سمجھا جائے اور مزید تجربے نہ کئے جائیں، پنجاب میں ہم اکثریتی جماعت ہیں۔
قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے استعفے آپ کے پاس ہیں، آپ کہتے ہیں کہ منظور نہیں کر رہے، استعفے انفرادی طور پر نہیں دئیے جائیں گے اور استعفے منظور نہ کئے جانے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں
تبصرے بند ہیں.