پی ٹی آئی کا معاشی تباہی کے بعد دہشت گردی سے نمٹنے میں امپورٹڈ حکومت کی ناکامی پر شدید ردعمل 

34

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے امپورٹڈ حکومت کی مجرمانہ ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے معیشت کے بعد دہشت گردی سے نمٹنے میں امپورٹڈحکومت کی ناکامی پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے اور امریکا و یورپی یونین کے سفارتخانوں کی جانب سے شہریوں کیلئے سفری ہدایات کے اجراءکو تشویشناک پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ، بددیانت اور نااہل گروہ معیشت کا جنازہ نکال چکا ہے اور اقتصادیات کے آزاد ماہرین بیک زبان نہایت سنگین صورتحال کے اشارے دے رہے ہیں جبکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52فیصداضافہ ہواہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اوربدترین معاشی حالات پرتبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی سے سر اٹھاتی دہشت گردی سمیت اہم امورپرتفصیلی گفتگو بھی کی گئی جبکہ شوکت ترین نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے عوام پراثرات پر مفصل بریفنگ دی۔ اجلاس میں پنجاب و خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی اور اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے کا مکمل اتفاق رائے سے اعادہ کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کی ناکام ترین معاشی فیصلہ سازی کے نتیجے میں دیوالیہ پن کے بڑھتے امکانات، روپے کی قدر، صنعت و حرفت، فراہمی روزگار، عوام کی قوت خرید و غربت اثرات، معاشی تباہی سے ملکی خودمختاری اور دفاع و سلامتی پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات کا مفصل جائزہ لیا گیا جبکہ پاک افغان سرحدسے ملحقہ علاقوں میں تیزی سے سر اٹھاتی دہشت گردی پربھی شدیدتشویش کا اظہار کیا گیا۔ 
اجلاس کے شرکاءنے امریکاویورپی یونین کے سفارتخانوں کی جانب سے شہریوں کیلئے سفری ہدایات کے اجراءکو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشی بدحالی کے بعد ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے امپورٹڈ حکومت کی مجرمانہ ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے میں امپورٹڈحکومت کی ناکامی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ، بددیانت اور نااہل گروہ معیشت کا جنازہ نکال چکا ہے، اب عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی بری طرح ناکام ہورہا ہے، 8 ماہ پہلے تک ملک معاشی طور مستحکم اور دہشت گردی عملاً ختم ہو چکی تھی لیکن۔ اب پھر سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور ان واقعات میں 270 افراد جاں بحق جبکہ 550سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس ملک کو دنیا کیلئے سیاحت کا مرکز بنایا اسے دوبارہ دہشت گردی کے شکنجے میں جکڑا جا رہا۔ 
انہوں نے کہا کہ ضمیر فروش اور بددیانتی گروہ کو ملکی معیشت سے کھیلنے کیلئے اقتدارسونپ دیا گیا ، بیرونی اشاروں پر برپا کی گئی تبدیلی سرکارکی سازش کے نتائج سے پہلے ہی خبردارکیاتھا، مسلط کرپٹ نااہل حکمران قوم کو حادثات کی جانب دھکیل رہے ہیں، آٹے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ غریب عوام سے زیادتی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.