وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

11

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس دوران مختلف امور پر بات چیت کے علاوہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی جس میں افغان خواتین کی تمام شعبوں میں بھرپور اور مساوی شرکت کی ضمانت کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ سعودی وزیر خارجہ نے سیلاب کے بعد تعمیر نو کیلئے ہرممکن تعاون کایقین دلایا اور بلاول بھٹونے سیلاب متاثرین کی امداد پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں سلامتی، استحکام اور امن کیلئے اپنی حمایت اور افغان عوام کیلئے مزید پائیدار مستقبل کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی شمولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.