پی ٹی آئی کا جمعرات کو لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان 

18

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھاکہ کل جمعرات کو 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکن، ارکان اسمبلی اور تمام مرکزی قیادت جمع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام غیر آئینی کھیل میں خاموش تماشائی نہیں بنیں گے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اس اجتماع سے آن لائن خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وفاق نے صوبہ پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔
وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزپنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی حفاظت کیلئے فوری طور پر تاحکم ثانی تعینات کیا جائے۔ 

تبصرے بند ہیں.