وفاق کا صوبہ پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

72

اسلام آباد: وفاق نے صوبہ پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین،قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دیں گے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ 
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔
 وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزپنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی حفاظت کیلئے فوری طور پر تاحکم ثانی تعینات کیا جائے۔ 
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان مظاہرے کے شرکاءسے آن لائن خطاب بھی کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.