آواران کے مین بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، سات زخمی ہوگئے

17

کوئٹہ: آواران کے مین بازار میں دھماکا ، ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق دھماکا دکان میں ہوا ، مرنے والے شخص کی شناخت دکاندار ناصر کے نام سے کرلی گئی ہے ، زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے آواران بازار میں دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے بچوں اور خاتون سمیت دیگر شہریوں کو نشانہ بنایا ، دہشت گرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.