ہوا وے نے ایسی اسمارٹ واچ متعارف کرا دی ہے جو صحت سے متعلق معلومات بھی دے گی

47

بیجنگ: چینی کمپنی ہوا وے نے ایسی اسمارٹ واچ متعارف کرا دی ہے جو وقت ، بلڈ پریشر ، دل کی دھڑکن اور صحت سے متعلق دیگر معلومات بھی دے گی ۔

 

اسمارٹ واچ کے اندر دو چھوٹے چھوٹے ائیر بڈز موجود ہیں ، جو ضرورت پڑنے پر کان میں لگا کر میوزک سننے یا کال کرنے کے کام آسکتے ہیں ۔ یہ ائیر بڈز صرف چار گرام وزنی ہیں اور اسمارٹ واچ کے ذریعے ہی چارج ہوتے ہیں ۔ ہوا وے کے مطابق اسمارٹ واچ اور ائیر بڈز کو ایک بار چارج کرنے پر تین دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.