تحریک انصاف رمضان سے پہلے انتخابات چاہتی ہے: فواد چوہدری

50

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم رمضان سے پہلے انتخابات چاہتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف رمضان سے پہلے یعنی 20 مارچ تک انتخابات چاہتی ہے، وقت کم ہے، اس لئے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے میں زیادہ دیر نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے موجودہ وفاقی حکومت پر اسمبلیاں بچانے کیلئے پیسہ چلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ 
اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے کہ یہ یہاں آئیں، منڈیاں لگائیں، جانور خریدیں جو یہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں سینئر لیڈرشپ نے اس فیصلے کی توثیق بھی کی ہے۔ 
عمران خان کے اس اعلان کے بعد خیبرپختونخواہ میں استعفوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی بھی یہ واضح کر چکے ہیں کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کو کہیں گے تو ایک منٹ دیر نہیں کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.