وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

100

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے   وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں ملک کی  سیاسی اورمعاشی صورتحال پر غور  کیا جائے گا ۔

 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سال 2022-23 کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقررکرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان  ہے۔اجلاس میں کابینہ کو گندم کی طلب، موجودہ صورتحال اور منسوخ کیے گئے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کی بحالی پر  بریفنگ بھی  دی جائےگی۔اس کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث لائے جانے کاا مکان ہے ۔

تبصرے بند ہیں.