پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کا جلد اعلان کر دیا جائے گا

16

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے سینئر قیادت اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ساتھ آج مشاورت مکمل کر لی ہے، پرویز الٰہی، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کے اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کر دی گئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبر اپنے استعفے جمع کرائیں گے، عمران خان نے جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے۔ 
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبر اپنے استعفے جمع کرائیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کہاجائے گا ہمارے ممبران کے استعفے منظور کئے جائیں، استعفوں کے بعد ملک بھر میں 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی اور آئین کے مطابق 90 روز میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کرانے ہوں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.