اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں زبردست کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حبیب بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے فی کلوجبکہ حبیب کوکنگ آئل کی 1 لیٹر قیمت میں بھی 36 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایوا گھی پریمیم برانڈ گھی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو، جبکہ سویاسپریم گھی پریمیم برانڈ کے 1کلو کی قیمت میں 25 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سویا سپریم کوکنگ آئل 1لیٹر کی قیمت میں بھی 7 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.