اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بند کمرے میں آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرتے ہو، باہر نکل کر کس منہ سے تنقید کرتے ہو، عمران نیازی کو گولی نہیں غم لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان روپ بدل بدل کر جھوٹ بولتے ہیں، گھڑی نے عمران خان کی اوقات بتائی ہے، سازشی بیانیہ پر یوٹرن لینے سے معاملہ ختم نہیں ہوا،تمہیں جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بند کمرے میں آرمی چیف کو تا حیات ایکسٹینشن کی آفرز کرتے ہو، باہر نکل کر کس منہ سے تنقید کرتے ہو؟ عمران نیازی کو گولی نہیں غم لگا ہے، لانگ مارچ ”ورک فرام ہوم“ چل رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.