ایم کیو ایم پاکستان نے فوڈ ڈلیوری اور بائیک رائیڈرز کو تحفظ فراہم کرانے کیلئے اسمبلی کا رخ کرلیا

82

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان روز کے کمانے اور کھانے والے محنت کشوں کے  جان و مال کے تحفظ کے لیے  میدان  میں آگئی۔   فوڈ ڈلیوری  اور ددسری سروسز فراہم کرنے والے بائیک رائیڈرز کو تحفظ فراہم کرانے کیلئے متحدہ پاکستان نے اسمبلی کا رخ کرلیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے  ان کو  تحفظ فراہم کرنے کے لیے بل کی تیاری مکمل کرلی ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے گگ ورکز کے تحفظ کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی  ہے۔

قراردادکے متن  میں کہاگیاکہ  فوڈ ڈلیوری اور دیگر سروس فراہم کرنے والے بائیک رائیڈر ڈاکوؤں  کا آسان شکار ہیں لہذا ان کا تحفظ ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.