سی سی پی او لاہور عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر

17

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا سربراہ ایک بار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا کنوینرمقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان سیدخرم ، اے آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب احسان اللہ چوہان، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ملک طارق محمود اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ کو جے آئی ٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رائے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنایا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ جے آئی ٹی وزیر آباد حملے کی تحقیقات کرے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.