پاکستان سے اہم ترین میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کا ٹویٹ وائرل

76

سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے کچھ گھنٹے قبل جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی کا ٹوئٹ وائرل ہو گیا ۔

 

اپنی ٹویٹ میں رائیلی روسو نے لکھا ہے کہ ’آج کچھ اچھے اور پرانے دوستوں کیخلاف بڑی جنگ ہے جوکہ ایک حیرت انگیز تجربہ ثابت ہو گا ۔

انہوں نے صارفین سے میچ کے حوالے سے سوال بھی کیا کہ آپ کے خیال میں آج کی جنگ کون جیتے گا، پاکستان یا جنوبی افریقہ؟

 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ آج جنوبی افریقا سے ہو گا ، شاہینوں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بقیہ دونوں میچز میں فتح کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھی انحصار کرنا ہو گا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.