سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ آج جنوبی افریقا سے ہو گا ، شاہینوں کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بقیہ دونوں میچز میں فتح کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھی انحصار کرنا ہو گا ۔
پاکستانی بیٹسمین فخر زمان ان فٹ ہونے کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے ، نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لینے سے اُن کی پرانی انجری میں پھر سے تکلیف شروع ہو گئی ہے ، کپتان بابر اعظم فخر زمان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کریں گے ۔
سڈنی میں قومی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ، پاورہٹنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.