قومی اوپنر شان مسعود سر پر گیند لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

33

میلبورن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اتوار کو اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود زخمی ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میلبورن میں پریکٹس سیشن کے دوران اوپنر شان مسعود سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 
ترجمان کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران محمد نواز نے شاٹ ماری تو گیند شان مسعود کے سر پر لگ گئی جن کے ہسپتال میں ضروری سکینز کئے جائیں گے جس کے بعد ڈاکٹرز ان کی انجری کا جائزہ لیں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود کی شرکت کا فیصلہ بھی ان کی میڈیکل رپورٹس پر منحصر ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.