وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد

57

اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر 6 اعتراضات عائد کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ 
درخواست میں آئینی آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا جبکہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی اور درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءعندلیب عباس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.