اسلام آباد ؛ مسلم لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کروں گا ۔
تفصیلات کے مطابق وطن واپس پہنچنے پر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں ، پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالیں۔قائد نواز شریف اور وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی ذمہ داری دی ہے، 98 اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔
اسحاق ڈار نے کہا امید ہے ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جائیں گے ۔
تبصرے بند ہیں.