لاہور: ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی ہونے کی وجہ سے مسافر و فریٹ ٹرین آپریشن کی 100 فیصد بحالی میں مزید 12 سے 15 روز تاخیر ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت اپ اور ڈاو¿ن کی 30 سے زائد ٹرینیں بند ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ نے آج 11 ستمبر تک مسافروں کو تمام ٹرینوں کا ری فنڈ بھی دیدیا ہے تاہم کل 12 ستمبر سے صرف روہڑی سٹیشن تک رحمان بابا ٹرین کو پشاور سے براستہ فیصل آباد چلایا جائے گا۔
ریلوے حکام کو سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن شروع کرنے میں تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اگر ٹرین آپریشن شروع کیا جاتا ہے تو ریلوے انفراسٹرکچر کو مزید تکنیکی نقصان پہنچنے کے خدشہ ہے۔
چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ آفیسر ریلوے وقار شاہد کا کہنا ہے کہ ٹریک پر سیلابی پانی کی صورتحال کا 24 گھنٹے جائزہ لیا جارہا ہے اور فی الوقت ریلوے ٹریک اور پلوں پر سیلابی پانی کی وجہ سے ٹرین آپریشن کسی صورت شروع نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ 100 فیصد مسافر اور فریٹ ٹرین آپریشن بحال ہونے میں مزید 12سے 15 روز لگ سکتے ہیں اور اس وجہ سے ریلوے کا خسارہ بھی بڑھ رہا ہے تاہم جیسے ہی صورتحال بہتر ہو گی 100 فیصد ٹرین آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.