پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کیلئے عالمی حمایت کی ضرورت ہے: وزیراعظم

9

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کیلئے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا 2 روزہ دورہ کرنے پر اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ انسانی المیے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رہا۔
وزیراعظم شہاز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ سیکرٹری جنرل شدید گرمی میں متاثرہ علاقوں کے دورے پر تباہی دیکھ کرافسردہ ہو گئے، انٹونیو گوترین کی آواز سیلاب زدگان کی آواز بن چکی ہے کیونکہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کیلئے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.