لاہور: اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال جیسی موسمیاتی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ عالمی بحران ہے، اس سے نمٹنے کیلئے اب عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔
انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا سیارہ گرم ہوتا جا رہا ہے، اس سے تمام ملکوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
I have never seen climate carnage on the scale of the floods here in Pakistan.
As our planet continues to warm, all countries will increasingly suffer losses and damage from climate beyond their capacity to adapt.
This is a global crisis. It demands a global response. pic.twitter.com/5nqcJIMoIA
— António Guterres (@antonioguterres) September 10, 2022
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا 2 روزہ دورہ کرنے پر اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دورہ انسانی المیے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں بہت اہم رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس شدید گرمی میں متاثرہ علاقوں کے دورے پر تباہی دیکھ کرافسردہ ہو گئے، انٹونیو گوتریس کی آواز سیلاب زدگان کی آواز بن چکی ہے کیونکہ پاکستان کو چیلنج پر قابو پانے کیلئے عالمی حمایت کی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.