پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی نے ) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اسد قیصرکو 7ستمبر کو طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے اور مجموعی طور پر سابق سپیکر قومی اسمبلی کو یہ پانچواں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 2 نجی بینک اکاو¿نٹس کے سلسلے میں اسد قیصر کو طلب کیا ہے جبکہ اس سے قبل انہیں 11، 18 ، 29 اگست اور 5 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ثابت ہوا پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لئے ہیں، 13 نامعلوم اکاو¿نٹس سامنے آئے پی ٹی آئی نے امریکہ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے عطیات لئے۔
تبصرے بند ہیں.