یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے دستاویزی فلم جاری کردی

47

کراچی:6 ستمبر  یومِ دفاع کی مناسبت سے  پاک فضائیہ نے مختصر دستاویزی فلم جاری  کی ہے ۔فلم  میں 1965 کی جنگ کا احوال دکھایا گیا ہے۔

 

پاک فضائیہ کے  ترجمان  کے مطابق  یہ فلم  پاک فضائیہ کے  جوانوں  کی جرات و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم  ہے ۔اس مختصر دستاویزی فلم میں 01 ستمبر 1965 کے دن ہونے والے فضائی معرکے کا احوال بتایا گیا ہے ۔

فلم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پاک فضائیہ نے پاک بھارت کے ساتھ  جنگ میں دلیری کا مظاہر کیا  اور اس جنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل نور خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ۔

تبصرے بند ہیں.