ملائیشین عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد رشوت خوری کے کیس میں 12 سال قید کی سزا سنادی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا ہے جنہیں کچھ روز پہلے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔
سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے بعد ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ 10 ڈالر رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روزماہ پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔
ملائیشین پولیس کے مطابق 2018 میں جب سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے گھر چھاپہ مارا گیا تو گھر سے 16 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا اور ہیرے کے زیورات برآمد ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر سے 14 تاج اور 272 بیش قیمتی بیگس بھی ملے تھے۔
تبصرے بند ہیں.