باغ میں پاک فوج کی گاڑی نالے میں جا گری، 9 جوان شہید 

24

باغ : پاک فوج کی گاڑی کو باغ آزاد کشمیر کے علاقے  شجاع آباد میں  حادثہ ہوا ہے جس سے  9 جوان شہیدہو گئے  جبکہ 4 زخمی  بھی ہوئے ہیں ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق    گاڑی  معمول کی فوجی ڈیوٹی کے دوران ایک نالے میں جاگری۔  زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل  کر دیا گیا۔شہداء کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

 

نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت عسکری حکام  شریک ہوئے ۔  شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں بھجوا دیے گئےجہاں  پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.