اداروں کو کہنا چاہتا ہوں عمران خان آگیا ہے، جنگ کرنی ہے یا صلح ؟ فیصلہ آپ کا ہے: شیخ رشید 

82

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ  عمران خان آگیا ہے، ہم سے جنگ کرنی ہے یا صلح  کرنی ہے، یہ فیصلہ آپ کا ہے۔

 

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ووٹ خریدنے والی 13 چور جماعتیں اور جنہوں نے ووٹ خریدنے کا انتظام کیا،  وہ سن لیں کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ عزت کی زندگی اور سیاست بے شرمی کے اقتدار کی موت سے بہتر ہے۔تمام اداروں کو کہتا ہوں کہ قومی سلامتی ، قومی معیشت، قومی اثاثے، قوم کے ساتھ ہوتے ہیں اور آج قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

تبصرے بند ہیں.