گیم آف تھرونز کے پریکوئیل ہاؤس آف ڈریگن کی پہلی قسط آج نشر کی جائے گی

47

 

لندن: گیمز آف تھرونز کے مداح ہوجائیں تیار ، ہاؤس آف ڈریگن کی پہلی قسط آج نشر کی جائے گی ۔ شائقین کو بے صبری سے پہلی قسط کا انتظار ہے

 

گیم آف تھرونز کے پریکوئیل ہاؤس آف ڈریگن آج سے تہلکہ مچائے گی ۔ ٹیلی وژن سیریز جارج مارٹن کی ناول سیریز اے سونگ آف آئس اینڈ فائر پر مبنی ہے ۔ افسانوی سیریز میں قدیم دور کی مکمل دنیا پیش کی گئی ہے ۔

 

نئی سیریز ٹی وی پر ہر قسم کے ریکارڈ توڑتی نظر آتی ہے ۔ اس سے پہلے گیم آف تھرونز بھی ایچ بی او کی تاریخ میں سب سے زیادہ سٹریم کی جانے والی سیریز تھی ۔

 

ہاؤس آف ڈریگنز کی نئی تصوراتی دنیا میں بہت کچھ ہے ۔ جنگ و جدل ، پراسرار معمے ، ہر طرح کی مہلک اور آسیبی مخلوق بھی سکرین پر عوام کی توجہ سمیٹے گی ۔ دنیا بھر کے فلم بینوں نے سیریز کو پہلے ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.