سندھ اور بلوچستان میں سیلاب نے ہر شہر کو تہس نہس کر کے رکھ دیا

82

لاہور: پاکستان کے چار صوبے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہیں ، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب نے ہر شہر کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، اب تک سینکڑوں افراد سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں ، ہزاروں مویشی ہلاک جبکہ 90 فیصد فصلیں تباہ ہو گئیں ، دیہی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔

 

سندھ میں رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 400 گنا زائد ہوئیں ، سندھ کے شہر تنگوانی میں سیلابی پانی شہریوں کی جان نہیں چھوڑ رہا ہے ۔ چار روز کی مسلسل بارشوں سے اب تک 100 گھر زمین بوس ہو گئے ۔

 

بدین میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔ بارشوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ دادو میں کئی علاقے چار فٹ پانی میں ڈوب گئے جبکہ کچے مکانات منہدم ہو گئے ۔ میر پور خاص میں بارشوں سے 90 فیصد فصلیں خراب ہو چکی ہیں ، کسان مالی طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔

 

ادھر ، پنجاب میں راجن پور میں سیم نالا بند ٹوٹ گیا ، شہریوں کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا حکم ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.