لاہور: پیغام رسانی کیلئے دنیا بھر میں معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیچر ابتدائی طور پر ان اینڈرائڈ صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے جو ’بیٹا ٹیسٹرز‘ ہیں جس کے باعث دیگر صارفین کی اس تک رسائی ممکن نہیں مگر ایک خاص مدت کے بعد یہ دنیا بھر کے صارفین کو مہیا کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر استعمال کرتے وقت صارف کے سامنے دو آپشنز ’ ڈیلیف فار می‘ اور ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ آتی ہیں اور غلطی سے بعض اوقات ’ڈیلیٹ فار می‘ پر کلک ہو جاتا ہے جس کے باعث یہ پیغام آپ کے پاس سے تو ڈیلیٹ ہو جاتا ہے مگر پیغام موصول کرنے والا صارف اسے پڑھ لیتا ہے۔
تاہم اس نئے فیچر کے تحت اب اگر ’ڈیلیٹ فار می‘ پر کلک ہوا تو سکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہو گا جس میں ’ان ڈو‘ لکھا نظر آئے گا اور اس پر کلک کرنے کی صورت میں ڈیلیٹ ہونے والا پیغام واپس آ جائے گا اور اسے ’ڈیلیٹ فارایوری ون‘ کیا جا سکے گا۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.