عوام کیلئے بری خبر ، حکومت نے پٹرول سستا کرنے کے بجائے مہنگا کردیا 

143

 

اسلام آباد:پٹرول سستا ہونے کی خوشخبری کے منتظر عوام کیلئے بری خبر ۔۔پیٹرول  6 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا ،ڈیزل 51 پیسے سستا کردیا گیا ۔

 

نیو نیوز کے مطابق ڈالر کی قدر میں 28 روپے کمی کے باوجود پٹرول مہنگا کر دیا گیا ۔  حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر دیں۔ مٹی کا تیل 43 پیسے فی لٹراور پٹرول چھ روپے 72 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔

 

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے فی لٹر کمی ہوئی ہے جکبہ ڈیزل کی قیمتوں میں 51 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.