پی ٹی آئی قیادت کا شہباز گل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ

36

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل سے جیل میں ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے تین وفود الگ الگ شہباز گل سے جیل میں ملاقات کریں گے اور پارٹی کا پہلا وفد اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا وفد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق چیف وہپ عامرڈوگر کی سربراہی میں ملاقات کرے گا جبکہ تیسرا وفد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم قیادت میں شہباز گل سے ملاقات کرے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں وفود چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملاقات کے بعد اپنے اپنے تاثرات سے آگاہ بھی کریں گے۔ 
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے9 اگست کے روز شہباز گل کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.