لاہور: صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کو حلف اٹھاتے ہی ایف آئی اے کا نوٹس مل گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق میاں محمود الرشید کو ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلب کیا ہے۔ ایک اکاؤنٹ میاں محمود الرشید کے نام پر بھی تھا ان سے اس حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔
قبل ازیں ایف آئی اے نے سابق سپیکر اسد قیصر کو بھی طلب کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں کو مبینہ طور پر جماعت کے بے نامی اکاؤنٹس چلانے اور ممنوعہ فنڈنگ لینے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.