محمود خان کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان 

115

 

پشاور : پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کا دعویٰ کردیا ہے۔  پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے 51فیصد ایم پی ایز رابطے میں ہیں ۔ جلد فاروڈ بلاک بنائینگے، صوبے کا وزیر اعلیٰ فاروڈ بلاک کا ہوگا ، اپوزیشن جماعتیں بھرپور تعاون کریں گی۔

 

پشاور میں پارٹی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے 51ایم پی ایز پی ڈی ایم کے ساتھ رابطے ہیں جو جلد فاروڈ بلاک بنا کر وزیر اعلیٰ محمود خان کیخلاف عدم اعتماد لائینگے۔

 

نجم الدین خان نے بتایا کہ نئے وزیراعلیٰ بھی فارورڈ گروپ سے ہوگا ۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں بھر پور تعاون فراہم کریگی جس شخص کو صادق اور امین کا لقب ملا تھا وہ سب سے بڑا چور نکلا ۔ ملک کی تباہی میں عمران خان مکمل ہاتھ سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت کو ان کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔

 

نجم الدین خان کہا کہ تحریک انصاف صوبے میں اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔ پولیس ایکٹ 2017ءکو فوری ختم کرنا چاہیے۔ صوبائی حکومت ہسپتالوں کے بعد تعلیمی اداروں کی نجکاری کررہی ہے۔

 

نجم الدین خان کا کہنا تھاکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کو صوبے میں ازسر نو منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی رکنیت سازی مہم جلد شروع کی جائیگی۔ پارٹی کے رکن بننے والے کارکنوں کیلئے باقاعدہ کارڈ کا اجراکرینگے ۔

تبصرے بند ہیں.