پیرس: عالمی مارکیٹ میں یورپ گیس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ، روس سے گیس فراہمی بند ہونے کے بعد یورپ نے عالمی مارکیٹ کا رخ کیا ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یورپ کی عالمی منڈی میں انٹری سے گیس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ، دراصل سردیوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لئے یورپ ہر قیمت پر گیس خرید رہا ہے ۔
اس وقت یورپ کے زیر زمین گیس اسٹوریج 60 فیصد تک بھر چکے ہیں ، جبکہ اکتوبر اور نومبر تک انہیں 90 فیصد تک بھرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔
ماہرین کا خیال ہے دسمبر تک گیس کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
ادھر ، پاکستان نے بڑے پیمانے پر ایل این جی خریدنے کا اعلان کردیا ہے ۔ جولائی سے ستمبر تک ایل این جی کے 10 کارگو خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق 10 کارگو کی قیمت ایک ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے ۔ پاکستان ایل این جی کے تمام کارگو اسپاٹ پرائس پر خریدے گا ۔
ٹینڈر کے مطابق ایل این جی کا پہلا کارگو 25 جولائی جبکہ آخری کارگو 20 ستمبر کو پہنچے گا ۔ ایل این جی کے 4 کارگو کے لئے ٹینڈر میں پاکستان کو ناکامی ہوئی تھی ۔ سابق ٹینڈر میں ملنے والی واحد پیشکش 39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد تھی ۔
تبصرے بند ہیں.