اسلام آباد: سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے نیب ریفرنس میں بی فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمن خان کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے آئیندہ سماعت پر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا،کیس کی مزید سماعت 12 جولائی کو ہوگی ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی،ملزم سیف الرحمان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، ملزم سیف الرحمان سمیت ملزمان پر 12 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی ،ملزم سیف الرحمان سمیت نامزد تمام نامزد ملزمان کو آئیندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا،عدالتی حکم پر ملزمان کو آج ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
واضح رہے کہ ملزم سیف الرحمان اور دیگر کے خلاف عوام سے اربوں روپے لوٹنے کا الزام ہے، ملزم سیف الرحمان کی ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.