اے این ایف کی کارروائی، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد

42

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس اور اے این ایف اسلام آباد نے دو مشترکہ کارروائیوں میں 100 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ہیں۔

 

ترجمان اے این ایف  کے  مطابق موٹروے انٹرچینج اسلام آباد کے قریب مزدا ٹرک سے  برآمدشدہ منشیات میں 62 کلو 400 گرام چرس اور 44 کلو 400 گرام افیون شامل ہے۔ کارروائی میں شیخوپورہ کے رہائشی غلام مرتضیٰ نامی ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی میں جی ٹی روڈ اٹک پر ملزم کے قبضہ سے 5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔اپر دیر کے رہائشی سجاد احمد نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.