چین نے سعودی عرب سے خام تیل کی خریداری محدود کر دی

82

بیجنگ: چین نے سعودی عرب سے خام تیل کی خریداری محدود کرتے ہوئے روس اور ایران سے تیل کی امپورٹ بڑھا دی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق روس سے چین کی خام تیل کی درآمد ایک سال پہلے کے مقابلے مئی میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ مئی میں چین نے روس سے 84 لاکھ 20 ہزار ٹن خام تیل خریدا ، روس سے تیل کی یومیہ خریداری 19 لاکھ 80 ہزار بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ۔ جبکہ سعودی عرب سے تیل کی خریداری میں 55 فیصد کمی آئی ہے ۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کی وجہ امریکہ و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.5 فیصد کمی کے بعد 113 ڈالر 10 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آ گئی تھی ۔

 

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت تقریباً 7 فیصد کمی کے بعد 109 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آ گئی تھی ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.