دُنیا بھر میں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے

44

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن 5 جون کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں، تحفظِ ماحول اور آلودگی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔  اس دن کو منانے کا فیصلہ 1972ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور  1974ء میں پہلی بار یہ دن عالمی سطح پر منانے کا آغاز ہوا۔

 

عالمی یوم ماحول کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں  مختلف تقاریب، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے  جن میں عالمی برادری کے سامنے گرین ہاؤس افیکٹ اور دیگر اہم ماحولیاتی مسائل کے حل پر توجہ دینے کے مطالبات رکھے جاتے ہیں۔

 

عالمی یوم ماحول کے موقع پر  اقوامِ متحدہ  کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ  دُنیا بھر میں فضائی، آبی اور زمینی آلودگی کے مضر اثرات، سانس کے مسائل اور نت نئی بیماریاں عالمِ انسانیت کو فکر کی دعوت دے رہی ہیں۔ اقوامِ عالم کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.